اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف بدعنوانی کےالزامات کی پولیس تفتیش کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف بدعنوانی  کےالزامات  کی پولیس تفتیش کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق نیتن یاہوکی سرکاری رہائش گاہ کے باہر ایک سیاہ سکرین تفتیش کاروں کی طرف سے لگائی گئی تاکہ صحافیوں کو معاملے میں رکاوٹ ڈالنے سے روکا جائے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے کہ انہوں نے دو تاجروں سے قیمتی تحائف وصول کیے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 2 کے مطابق نیتن یاہو نے تاجروں اور بیرون ملک سے مراعات لی۔چینل نے مزید رپورٹ میں کہا کہ وزیراعظم سے دوسری مرتبہ بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں اور دوسری مرتبہ ان کیخلاف تفتیش کی جائے گی۔جبکہ ان کے علاوہ اور بھی ان کی فیملی کے افراد بدعنوانی میں ملوث ہیں۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان کیخلاف فوجداری تحقیقات اگلے ہفتے شروع ہونے کی توقع ہے۔