مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی ایمازون کے جنگلات میں واقع جیل میں خونی فسادات میں کم از کم 60افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایمازون ریاست کے سیکیورٹی ہیڈ سرگیو فونٹس نے کہاہے کہ خونی فسادات منشیات فروشوں کے حریف گروہوں کے درمیان ہوئے جس میں 60 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ انہیں خوف ہے کہ اس فساد کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتاہے ۔تاہم حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 3 جنوری 2017 - 11:18
برازیل کی ایمازون کے جنگلات میں واقع جیل میں خونی فسادات میں کم از کم 60افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔