مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ پورے ملک میں آج آدھی رات کے بعد جنگ بندی پر عمل شروع ہوجائے گا۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ آج آدھی رات کے بعد ملک بھر میں جنگ بندی شروع ہو جائے گی۔ شامی فوج کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق داعش اور النصرہ دہشت گرد تنظیموں پر نہیں ہوگا۔ ادھر روسی صدر نے بھی شام میں جنگ بندی پر تاکید کی ہے۔