امریکی وزارت خارجہ نے وزارت انصاف اور خزانہ کی مشاورت سے لشکر طیبہ سے منسلک المحمدیہ اسٹوڈینٹس نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے وزارت انصاف اور خزانہ کی مشاورت سے لشکر طیبہ سے منسلک المحمدیہ اسٹوڈینٹس نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ تنظیم کالعدم لشکر طیبہ کا اسٹوڈینٹ ونگ ہے جو2009 میں قائم کیا گیا تھا۔
 اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ نے  فارن ٹیررسٹ آرگنائزیشن میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت المحمدیہ اسٹوڈینٹس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنے یا اسے کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے یا تنظیم کے ساتھ لین دین کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
 امریکی دائرکار میں تنظیم اور اس سے وابستہ افراد کی تمام جائیداد اور جائیداد سے متعلق مفادات کو بلاک کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل  کالعدم لشکر طیبہ کے 2سینئر رہنماؤں محمد سرور اور شاہد محمود پر بھی امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔