مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے وکیل کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں اقربا پروری کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جو ہوسکتا ہے ان کے صدر بننے تک جاری رہے گا اور جب وہ دفتر سنبھالیں گے تو ان کے ارد گرد اپنے ہی دوست احباب اور خاندان کے لوگ ہوں گے۔ ایسا ہی اقربا پروری کا ایک مظاہرہ انہوں نے منگل کو بھی دکھایا ہے اور اپنی کمپنی کے چیف لیگل آفیسر جیسن گرین بلاٹ جو ٹرمپ کیلئے مشرق وسطیٰ کے مشیر کا کام بھی کرتے تھے ان کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 دسمبر 2016 - 12:32
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے وکیل کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا ہے۔