مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کے بعد بے نام جائیدادوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہندوستانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ نوٹ بندی کرپشن کے خلاف آخری اقدام نہیں بلکہ یہ کرپشن کے خلاف جنگ کی شروعات ہیں اس نے کہا کہ ہمیں کالے دھن اور کرپشن کے خلاف یہ جنگ جیتنی ہے ۔
مودی کا کہنا تھا کہ اس جنگ سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت جلد ہی بے نام جائیدادوں کے خلاف مضبوط قانون قابل عمل بنائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 26 دسمبر 2016 - 18:56
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کے بعد بے نام جائیدادوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔