مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے اپنے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل " اگنی 5 " کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جسے ایٹمی اسلحے سے لیس کیا جاسکتا ہے اور یہ 5000 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ہندوستانی کے مطابق اگنی فائیو کو آج تجرباتی طور پر اڑیسہ کے قریب ویلر آئی لینڈ سے داغا گیا جس نے بحر ہند میں کسی نامعلوم مقام پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اگنی فائیو ایک نیوکلیئر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے جو تین مرحلوں پر مشتمل ہے جبکہ اس کا وزن 50 ٹن اور لمبائی 17 میٹر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 دسمبر 2016 - 12:08
ہندوستان نے اپنے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل " اگنی 5 " کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جسے ایٹمی اسلحے سے لیس کیا جاسکتا ہے اور یہ 5000 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔