شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ اسلامی تنظيم نجباء کے نائب سربراہ شیخ یوسف الناصری نےملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ اسلامی تنظيم نجباء کے نائب سربراہ شیخ یوسف الناصری نےملاقات اور گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں عراق کے محاذ پر وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔