مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں سے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حاميوں کی جانب سے کرسمس کی چھٹيوں کے موقع پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ہے۔ ايف بی آئی کے مطابق دہشت گرد تنظيم داعش نے اپنے حاميوں سے کہا ہے کہ وہ اجتماعات اور گرجا گھروں کو نشانہ بنائیں۔ یہ تنبيہ امریکہ کے گرجا گھروں کی ايک فہرست داعش کی حامی ويب سائٹس پر شائع ہونے کے تناظر ميں جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ برلن میں کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کے بعد یورپ سمیت کئی ممالک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ وہابی دہشت گرد تنظیموں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 دسمبر 2016 - 16:55
امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں سے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حاميوں کی جانب سے کرسمس کی چھٹيوں کے موقع پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ہے۔