امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو مصر اور اردن کے سفر پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان ممالک کے سفر کے دوران دہشت گردانہ حملوں کی زد میں آسکتے ہیں لہذا سفر کے دوران ہوشیار رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اپنے شہریوں کو مصر اور اردن کے سفر پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان ممالک کے سفر کے دوران دہشت گردانہ حملوں کی زد میں آسکتے ہیں لہذا سفر کے دوران ہوشیار رہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اردن کی حکومت نے امریکی سفارتخانہ میں دہشت گردی کے متعدد حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ اردن میں دہشت گردی کا سب سے بڑا حملہ اس وقت ہوا جب دہشت گردوں نے اردن کے 7 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔