مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین سے پکڑا گیا امریکی ڈرون واپس کردیا ہے۔پینٹاگون کے ایک بیان کے مطابق چینی بحریہ کی جانب سے پکڑے جانے والے تحقیقاتی ڈرون کو واپس امریکہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹر کک کا کہنا ہے کہ چینی بحریہ کی جانب سے دوستانہ تعاون کے فروغ کیلئے ڈرون واپس کیا گیا ہے، اور یہ ڈرون اسی جگہ پر واپس امریکی بحریہ کے حوالے کیا گیا ہے جہاں سے چین نے اسے پکڑا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے چین نے بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کے قریب سمندر کے پانیوں سے ایک امریکی ڈرون طیارہ پکڑ لیا تھا ۔ امریکہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ یہ ڈرون طیارہ تحقیقاتی مشن پر تھا جسے پرائیویٹ کنٹریکٹر چلا رہے تھے ۔
اجراء کی تاریخ: 22 دسمبر 2016 - 22:38
چین نے بحیرہ جنوبی چین سے پکڑا گیا امریکی ڈرون واپس کردیا ہے۔