انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں پولیس نے وہابی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک کوگرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں  پولیس نے  وہابی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک کوگرفتار کرلیا ہے۔جکارتا پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے جکارتا کے جنوبی علاقے میں ایک گھر پر چھاپا مارا،وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر بم پھینکے جو پھٹ نہ سکے ۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو زندہ پکڑ لیا گیا، گھر سے بم بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔