مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہربرلن میں ٹرک حملے کے بعد کینیڈا کے دو بڑے شہروں مونٹریال اور ٹورنٹو میں بازاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کرسمس بازاروں کے داخلی مقامات پر سیمنٹ کے بلاک رکھ دیئے گئے ہیں۔ لوگوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔ ادھر لندن پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ دہشتگرد کرسمس اور نئےسال پر لندن میں برلن طرز کا حملہ کرسکتے ہیں۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق دہشتگرد حملے کے لیے بڑی گاڑی سمیت مختلف حربے استعمال کرسکتے ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2016 - 13:23
جرمنی کے شہربرلن میں ٹرک حملے کے بعد کینیڈا کے دو بڑے شہروں مونٹریال اور ٹورنٹو میں بازاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔