مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسدالزمان خان کمال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی اور انھیں پناہ دی ہے۔ ہندوستانی خبررساں ادارے ’’پی ٹی آئی ‘‘ کو انٹرویو میں بنگلہ دیشی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں انکی حوصلہ شکنی اور انھیں تنہا کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے دہشتگرد حملوں کی کی مذمت اور حوصلہ شکنی کیلئے سب کچھ کرنا چاہیے۔ ایسے دہشتگرد حملے کسی بھی ملک کے خلاف نہیں کیے جانے چاہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں اور دونوں ملک دہشتگردی کے مسئلے پر ایک موقف رکھتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 دسمبر 2016 - 23:31
بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسدالزمان خان کمال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی اور انھیں پناہ دی ہے۔