مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دوسرے اہم شہر عدن میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 48 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ عدن میں ایک فوجی اڈے پر اپنی تنخواہوں کی وصولی کیلئے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں ہونے والے دھماکے کے باعث درجنوں فوجی زخمی بھی ہوئے۔عدن کے ہیلتھ چیف عبدالناصر الوالی نے بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 84 فوجی زخمی ہیں۔ اس سے قبل انھوں دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور دھماکے میں 40 افراد ہلاک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق خود کش بمبار نے عدن کے ضلع العريش میں واقعے فوجی اڈے کے قریب قائم اسپیشل فورسز کے کرنل ناصر ساریا کے گھر کے باہر موجود فوجیوں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا تھا۔جائے وقوعہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد صحرا میں ہر جانب لاشیں اور انسانی عضاء بھکرے ہوئے ہیں۔ داعش نے ایک جاری بیان میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جنگجو نے خود کو سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکے سے اڑایا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی مذکورہ فوجی اڈے کو داعش کے ایک خود کش بمبار نے نشانہ بنایا تھا، جس میں متعدد ہلاک اور زخمی ہوگئےتھے۔
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2016 - 20:56
یمن کے دوسرے اہم شہر عدن میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 48 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔