مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے وائس چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کونیا آرمی چیف مقرر کردیا جبکہ ائیر مارشل بی ایس دھنووا کو ہندوستانی ائیر فورس کا چیف نامزد کیا ہے۔ ہندوستان کے نئے آرمی چیف انفنٹری سے تعلق رکھتے ہیں،سپر سیڈ جنرل ہیں اور ان کو لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی پر ترجیح دی گئی ہے،آرمی چیف کی دوڑ میں ایک اور جنرل پی ایم ہارز بھی شامل تھے۔ ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'حکومت نے لیفٹننٹ جنرل بیپن روات کو نیا آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے پر 31 دسمبر سے عمل درآمد ہوگا'۔خیال رہے کہ لیفٹننٹ جنرل بیپن روات جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کی جگہ ہندوستانی آرمی چیف کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2016 - 23:57
ہندوستانی حکومت نے وائس چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کونیا آرمی چیف مقرر کردیا جبکہ ائیر مارشل بی ایس دھنووا کو ہندوستانی ائیر فورس کا چیف نامزد کیا ہے۔