مہر خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی فوج نے اپنی فوجی مشقوں میں جنگی طیاروں کو استعمال کرتے ہوئے حقیقی بموں کا استعمال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوجی مشقوں میں 10؍ جنگی بحری جہاز اور 10؍ جنگی طیارے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان مشقوں میں فضا سے سمندر اور سمندر سے فضا میں چیلنج پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ فوجی مشقوں میں لڑاکا ہوائی جہازوں کا ایک پورا اسکواڈرن پہلی مرتبہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ فوجی مشقیں شمال مشرقی بحیرہ بوہائی کے قریب جاری ہیں۔ یہ علاقہ کوریائی جزیرہ نما کے قریب واقع ہے۔ واضح رہے کہ چین کی مشقیں ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب امریکہ کے نومنتخب صدر نے تائیوان کے صدر سے گفتگو کے بعد ون چائنا پالیسی پر نظرثانی کا عندیہ دے رکھا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2016 - 15:28
چینی فوج نے اپنی فوجی مشقوں میں جنگی طیاروں کو استعمال کرتے ہوئے حقیقی بموں کا استعمال کیا ہے۔