ہندوستان کی شمالی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپ اور حملوں کے دو مختلف واقعات میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمالی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپ اور حملوں کے دو مختلف واقعات میں  چار پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلا حملہ منی پور ریاست کے ضلع چندل کے شہر لوکچاﺅ میں بھاری ہتھیاروں سے لیس باغیوں نے حملہ میانمار کی سرحد کے نزدیک کیاجس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جو بعد میں جانبر نہ ہوسکے۔ حملے کا شکار ہونیوالی ٹیم وزیراعلیٰ کے دورے سے قبل ٹینگوپال جاری رہی تھی لیکن اس حملے کے بعد  اب وزیراعلیٰ نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق دوسرا واقعہ بونگیانگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں حملے میں ایک اہلکارشدید زخمی ہوگیا۔ یہ حملہ رات آٹھ بجے کے بعد کیاگیا۔زخمی اہلکار کو امپھال ہسپتال منتقل کردیاگیا۔