مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال تک ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جامع تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔ سڈنی میں بزنس فورم سے خطاب میں آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُلنے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جلد تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے اہم معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات ستمبر میں چین میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے دوران ہوئی تھی ، جہاں ہندوستانی وزیراعظم نے آسٹریلوی ہم منصب کو ہندوستان کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 16 دسمبر 2016 - 12:59
آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال تک ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جامع تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔