مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بھی مل کر کام تعلقات کو بہتر اور تجارت میں پیشرفت چاہتا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ امریکہ کا مقصد موجودہ اور آئندہ امریکی انتظامیہ کے حکام سے ملاقاتیں اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اورمضبوط بنانا تھا۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس، امریکی نائب وزیرخارجہ اور سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین سمیت دیگر امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں کے دوران کشمیر کے مسئلے کو خاص طور پر اٹھایا گیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اوباما انتظامیہ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اوربتایا گیا کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بھی تعلقات کو بہتر اورمزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اوران بہترین تعلقات کی بدولت تجارت پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 16 دسمبر 2016 - 12:56
پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بھی مل کر کام تعلقات کو بہتر اور تجارت میں پیشرفت چاہتا ہے۔