اجراء کی تاریخ: 16 دسمبر 2016 - 02:29

شام کے صدر بشار اسد نے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں وہابی تکفیری دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی شکست کو تاریخی شکست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حلب کی آزادی تاریخی نقطہ عطف ہے جو تاریخ میں باقی رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں وہابی تکفیری دہشت گردوں  اور ان کے حامیوں کی شکست کو تاریخی شکست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حلب کی آزادی تاریخی نقطہ عطف ہے جو تاریخ میں باقی رہےگا۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ تاریخی حوادث آپس میں مربوط ہیں  تاریخ میں نقاط عطفی ہیں جن کے ذریعہ تاریخ کی تقسیم بندی ہوتی ہے صدر بشار اسد نے کہا کہ حلب کی آزادی تاریخی فتح ہے جو تاریخ کے صفحات پر باقی ہرےگی۔ بشار اسد نے حلب کی فتح کو تمام شامی شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔