مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ہندوستان کی نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بھارت کا نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت اور مولوی مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالوانے کا تعلق ہے تو چین کا ان دنوں معاملات پر وہی پرانا موقف ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس سے قبل بھی چین نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے ہندوستان کی مخالفت کرچکا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان نے سول ایٹمی تعاون کو فروغ دینے اور نیوکلیئر سپلائرزگروپ میں رکنیت کیلئے یکساں،غیر امتیازی اورطریقہ کار پر مبنی سوچ اپنانے کے اپنے مطالبے کااعادہ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 دسمبر 2016 - 16:48
چین نے ہندوستان کی نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔