مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف نے کہا ہے کہ سابق سوویت یونین کی سرحدوں کے اندر نئے سوویت یونین کا قیام خارج از امکان نہیں۔ سوویت یونین کے انہدام کے 25 سال مکمل ہونے پر روس کے سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے گورباچوف نے کہا کہ سوویت یونین کو تو بحال نہیں کیا جاسکتا لیکن سابق سوویت ارکان پر مشتمل نیو سوویت یونین کا قیام خارج از امکان نہیں۔ گوربا چوف نے کہا کہ میرے خیال میں مغرب کے دوغلے پن نے سابق سوویت ارکان پر مشتمل نیو سوویت یونین کے قیام کا راستہ ہموار کر دیا ہے اور نیو سوویت یونین کا قیام ممکن ہے۔ گورباچوف کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوویت یونین کے انہدام میں اپنے حصے کی ذمے داری تسلیم کرتا ہوں لیکن میں نے آخری لمحے تک یونین کو بچانے کی کوشش کی۔
اجراء کی تاریخ: 14 دسمبر 2016 - 14:51
سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف نے کہا ہے کہ سابق سوویت یونین کی سرحدوں کے اندر نئے سوویت یونین کا قیام خارج از امکان نہیں۔