پرتگال کے سابق وزیراعظم اینتونیو گیوتریزنے اقوام متحدہ کےنئے سیکرٹری جنرل کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ اقوام متحدہ کی 71 سالہ تاریخ میں نویں سربراہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انڈین ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پرتگال کے سابق وزیراعظم اینتونیو گیوتریزنے اقوام متحدہ کےنئے سیکرٹری جنرل کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ اقوام متحدہ کی 71 سالہ تاریخ میں نویں سربراہ ہیں۔  اقوام متحدہ کے مہاجرین کے لیے قائم ادارے کے سابق سربراہ اینتونیو گیوتریز کو رواں سال اکتوبر میں جنرل اسمبلی کی تائید سے اقوام متحدہ  کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔اینتونیو گیوتریز یکم جنوری کو بان کی مون کی جگہ لیں گے۔ 67  سالہ گیوتریز نے جنرل اسمبلی کے ارکان کے سامنے سوال،جواب کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور وزیراعظم کے طور پر ان کا انتظامی تجربہ اور2005 سے 2015 کے دوران مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے کام کے باعث کونسل کے انتخاب میں دیگر 13 امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے خود پہلا نمبرحاصل کرلیا۔ حلف برداری کے موقع پر جنرل اسمبلی کے 193 اراکین نے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے بان کی مون کو 5 سال کے دو ادوار مکمل کرنے پر کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا۔