مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے ایک چرچ میں بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں تین دن تک عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے ایک چرچ میں بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں تین دن تک عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قاہرہ کے العباسیہ علاقہ میں قبطی عیسائیوں کے چرچ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چرچ میں دھماکے کے بعد مصری صدر نے ملک میں تین دن عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔