مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کے شہر نیروبی کے قریب ٹریفک حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ نیروبی، ناکورو ہائی وے پر پیش آیا، یہ روڈ کینیا کے دارالحکومت نیروبی اور ملک کے مغربی علاقوں کو ملاتا ہے اور یوگنڈا سے بھی جڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیمیکل گیس سے بھرا ہوا ٹینکر بے قابو ہو کر شاہراہ پر معتدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 40افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔ جہاں زخمیوں کا علاج کر جارہا ہے، جبکہ ہلاک ہونےوالوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں تقریباً 11 گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوئیں۔
اجراء کی تاریخ: 11 دسمبر 2016 - 15:25
کینیا کے شہر نیروبی کے قریب ٹریفک حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔