مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں گذشتہ ایک ہفتہ میں امریکی ہوائی حملوں میں 90 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ دہشت گردوں کے بہانے عراقی فوج کو نشانہ بنا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی جنگي طیاروں نے گذشتہ ہفتہ دو بار ان علاقوں میں بمباری کی جو عراقی فوج کے قبضہ میں تھے اور امریکی جنگی طیاروں کی بمباری میں عراق کے 90 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اسرائیل کو مضبوط بنانے کے لئے خطے کے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور اسرائیل کو مضبوط بنانے میں امریکہ کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 دسمبر 2016 - 17:24
عرب ذرائع کے مطابق عراق کے شہر موصل میں گذشتہ ایک ہفتہ میں امریکی ہوائی حملوں میں 90 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ دہشت گردوں کے بہانے عراقی فوج کو نشانہ بنا رہا ہے۔