مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ متصل بارڈر ایریازنگ جیانگ میں اہم فوجی مشقیں شروع کردیں، بڑے پیمانے پر ہونے والی ان مشقوں میں 10 ہزار چینی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشقیں اکسائی چن کے علاقے میں ہو رہی ہیں جو کہ ہندوستان اور چین کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے۔ ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان فوجی مشقوں میں تبدیلی ہئیت، جاسوسی اور کاﺅنٹر اٹیک سمیت بہت سی ایکسر سائزیں شامل ہیں جن سے چینی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق چین نے فوجی مشقوں کے لیے جگہ کے بارے میں درست بات نہیں بتائی کیونکہ ہندوستان خطے میں واحد ملک ہے جس کے چین کے ساتھ بارڈر پر مسائل ہیں۔ یہ فوجی مشقیں سات پہاڑی چوٹیوں پر کی جا رہی ہیں جن کی اونچائی چار ہزار میٹر ہے۔ ہندوستانی مبصرین کا خیال ہے ہندوستانی بارڈر پر چینی فوج کی مشقیں پاک ہندوستان بارڈر پر کشیدگی کے بعد کی جا رہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2016 - 19:16
چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ متصل بارڈر ایریازنگ جیانگ میں اہم فوجی مشقیں شروع کردیں، بڑے پیمانے پر ہونے والی ان مشقوں میں 10 ہزار چینی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔