مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریسکیو کارروائیوں کے نتیجے میں طیارے کے ملبے سے اب تک 36 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا، طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ اور احمد جنجوعہ معاون تھے جو آپس میں بھائی ہیں۔ اس کے علاوہ میں طیارے میں 2 ایئرہوسٹس صدف فاروق، عاصمہ عادل سوار تھیں۔ طیارے میں 31 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے بھی سوار تھے جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اہلیہ کے ہمراہ تھے جب کہ ڈپٹی کمشنر چترال بھی اسی طیارے سے سفر کررہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2016 - 20:43
پاکستان کے علاقہ چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔