مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارلحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بم دھماکے بغداد کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ نینوا میں عراقی فورسز نے وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی ہے جس کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد عام شہریوں کو اپنی بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2016 - 15:35
عراق کے دارلحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔