بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایک شدت پسند مذہبی رہنما اور اس کے دو ساتھیوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایک شدت پسند مذہبی رہنما اور اس کے دو ساتھیوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ ان تینوں افراد کو یہ سزا 2004ء میں ایک برطانوی سفارت کار پر قاتلانہ حملے کے جرم میں سنائی گئی تھی۔ حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے آج حرکت الجہاد الاسلامی نامی کالعدم تنظیم کے سربراہ مفتی عبدالحنان اور اس تنظیم کے دو دیگر کارکنوں کی طرف سے سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے یہ سزا برقرار رکھنے کا حکم سنایا۔