لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پرحملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 14 حملہ آور مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پرحملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 14 حملہ آور مارے گئے ہیں۔ میکسیکن ریاست ویراکرز میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس وین پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور مقابلے کے نتیجے میں 14 حملہ آور مارے گئے جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق ممکنہ طور پر منشیات کےبڑے گروہ سے ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔