اجراء کی تاریخ: 5 دسمبر 2016 - 20:45

اٹلی کے وزیر اعظم نے ریفرنڈم میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم نے ریفرنڈم میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم ماتیو رینزی نے ریفرنڈم میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ریفرنڈم کے پول نتائج کے مطابق اٹلی کی 50 فیصد عوام نے وزیراعظم کیخلاف ووٹ دیا تھا۔انہوں نے آئینی اصلاحات کیلئے ریفرنڈم کرایا تھا جس کے نتائج کے بعد انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا ۔ماتیو رینزی اڑھائی سال تک اٹلی کے وزیراعظم رہے ۔نیوز کانفرنس میں اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے نتائج کی مکمل ذمہ داری کو قبول کیا اورکہا کہ اصلاحات کے مخالفین کو اب واضح تجاویز پیش کرنی ہوں گی۔