اجراء کی تاریخ: 29 نومبر 2016 - 21:26

عراق کے شہر موصل میں سکیورٹی دستوں نے محلہ البکر کو آزاد کرالیا ہے جبکہ موصل کے مغرب اور جنوب میں 16 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں سکیورٹی دستوں نے محلہ البکر کو آزاد کرالیا ہے جبکہ موصل کے مغرب اور جنوب میں 16 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق موصل میں عراقی فوج کی پیشقدمی سرعت کے ساتھ جاری ہے  موصل کے جنوب میں عراقی فوج کے نشانہ بازوں نے 9 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا  ادھر موصل کے مغرب میں عراقی فورسز نے 7 داعش دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔