اجراء کی تاریخ: 28 نومبر 2016 - 23:00

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الوطن اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ شامی فوج نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشرقی حلب کے علاقوں شیخ خضر اور حیدریہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج مشرقی حلب کے ایک اور علاقے بحوث العلمیہ کو آزاد کرانے کے بعد اب سکن الشابی نامی علاقے کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے۔ اب تک شامی فوج مشرقی حلب کے دس محلوں کو آزادا کرا چکی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مشرقی حلب کی بازیابی کے آپریشن میں ملکی افواج بہت تیزی سے کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔