افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم وہابی تنظیم داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم وہابی تنظیم داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے ضلع ہسکا مینا کے علاقے غرغری میں حملہ کر کے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ ننگرہار کے ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں داعش کے شدت پسندوں کے اسلحہ و بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا جب کہ حملے میں کوئی سول شہری زخمی نہیں ہوا۔ قبل ازیں پولیس نے پچھیراگم ضلع میں آپریشن کے دوران داعش کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔