مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسٹرو کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں کیوبا کی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ کیوبا کے آنجہانی رہنما نے کیوبا کے استقلال اور آزادی کے لئے اہم اقدامات کئے اور انھوں نے سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔۔ صدر حسن روحان نے کہا کہ جس دور میں ستمدید قوموں کے ابتدائی ترین حقوق کو پامال کی جارہا تھا ۔ اس دور میں فیڈل کاسٹرو نے عدل و انصاف اور آزادی اور استقلال کا پرچم بلند کیا۔
۔