ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے حالیہ بیان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بے بنیاد الزامات لگانے پر اپنی سانس پھولانے کی بجائے اپنی توانائیاں دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے پر صرف کرے ۔ ترجمان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے امکان کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انکا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ سشما سوراج گردوں کی بیماری کے باعث اگلے ماہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔