اجراء کی تاریخ: 24 نومبر 2016 - 12:37

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مرجع تقلید اور ایران کے سابق چیف جسٹس آیت اللہ مسوی اردبیلی کے انتقال پر ملک میں جمعرات اور جمعہ کودو روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مرجع تقلید اور ایران کے سابق چیف جسٹس آیت اللہ مسوی اردبیلی کے انتقال پر ملک میں جمعرات اور جمعہ کودو روزہ  عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز عالم دین آیت اللہ مسوسی اردبیلی کے انتقال سے علم وعمل ، فقاہت اور ولایت کے سلسلے میں بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔ صدر حسن روحانی نے موسوی اردبیلی کے اہلخانہ، دوستوں ، شاگردوں ، حوزات علمیہ ، مراجع عظام اور حضرت ولی عصر (عج) کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ موسوی اردبیلی حضرت امام خمینی (رہ) کے سچے اور باوفا حامی تھے جنھوں نے سیاسی، سماجی اور عدالتی شعبوں میں اہم ذمہ داریوں کو انجام دیا۔ صدر نے مرحوم آیت اللہ سید عبدالکریم موسوی اردبیلی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔