مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی عمر قید سزا بھی منسوخ کرتے ہوئے کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیدیا ہے۔ سابق مصری صدر کو فلسطینی تنظیم حماس کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی، جسے آج عدالت نے منسوخ کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے مصری عدالت محمد مرسی کو جیل توڑنےکے الزام میں سنائی گئی سزائے موت بھی منسوخ کرچکی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 نومبر 2016 - 17:36
مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی عمر قید سزا بھی منسوخ کرتے ہوئے کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیدیا ہے۔