مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کیا۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش 4 روز تک جاری رہے گی جس میں 43 ممالک كے 90 وفود شركت كررہے ہیں اور ان میں سے 30 مندوبین اعلیٰ سطح كے ہیں جن كی سربراہی ان ملكوں كے وزیر دفاع، ڈیفنس سیكریٹریز، چیف ڈیفنس اسٹاف یا حاضر چیفس کررہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملكی اور 157 پاكستانی كمپنیاں شریک ہیں جب كہ 34 ممالک كی 418 كمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات پیش كررہی ہیں۔ دوسری جانب دفاعی نمائش کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز سمیت 2 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 نومبر 2016 - 17:15
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کیا۔