مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکام نے ذاکر نائیک کی شدت پسند تنظیم اسلامی ریسرچ فاونڈیشن پر پابندی کے بعد اب ان کے ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی ہے۔
ہندوستانی حکومت نے آئی ار ایف پر پابندی کے بعد ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ہے جب کہ تنظیم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر موجود مواد پابندی کے لیے امریکی حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستانی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ذاکر نائیک کے خلاف انٹر پول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی لینے کی کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے دہشت گردی کو پھلانے کی وجہ سے ذاکر نائیک کی تنظیم ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی حکومت نے بھی اپنے ملک میں تنظیم کے زیر انتظام چلنے والے ’پیس ٹی وی‘ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے بارے میں بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا تھا کہ ڈھاکہ میں ایک کیفے پر حملہ کرنے والے ذاکر نائیک سے متاثر تھے۔