افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا میں شریک عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 27 عزادار شہید اور 35 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا میں شریک عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 27 عزادار شہید اور 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان پولیس کے کے مطابق جس وقت لوگ کابل کی مسجد باقرالعلوم میں عزاداری سید الشہدا میں مصروف تھے اسی وقت ایک دہشت گرد نے خود کو مسجد کے اندر دھماکے سے اڑا لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شہید ہونے والوں کے جسم کے ٹکڑے دور دور تک جا گرے اور ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا۔ اس سے پہلے بھی تکفیری دہشت گردوں نے کابل میں عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔