مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فلوجہ کے قصبے میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں مقامی سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
فلوجہ میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے، جسے داعش دہشت گردوں نے قبول کیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو فلوجہ کے شمال مغرب میں 2خود کش دھماکوں میں کم سے کم 6افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عراقی افواج نے رواں برس جون میں فلوجہ کو دولتِ اسلامیہ سے ’مکمل طور پر آزاد‘ کروانے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر عراق کے شہر موصل سے داعش کا قبضہ چھڑوانے کے لیے عراقی فوجوں کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2016 - 09:53
عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔