نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ شخصیت کے مالک ریٹائرڈجنرل مائیکل فلن کومشیرقومی سلامتی امور مقررکرنے پر غورکرررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ شخصیت کے مالک ریٹائرڈجنرل مائیکل فلن کومشیرقومی سلامتی امور مقررکرنے پر غورکرررہے ہیں۔ متنازع شخصیت مائیکل فلن انتخابی مہم میں تنازعات کے باوجود، ڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیرقومی سلامتی کے تقررکیلیے امریکی سینیٹ کی توثیق ضروری نہیں۔ مائیکل فلن کواوباماانتظامیہ نےڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس سے ہٹا دیا تھا۔

واضح رہے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مائیکل ٹی فلن سنہ 2012 سے سنہ 2014 تک ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی یا ڈی آئی اے کے سربراہ تھے اور وہ افغانستان میں ایساف افواج کے ڈائریکٹر آف انٹیلیجنس بھی رہ چکے ہیں۔