عراقی فورسز کا داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے عراقی فوج موصل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تین کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کا داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے عراقی فوج موصل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تین کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئي ہے۔ صوبہ نینوا کی اعلی کونسل کے رکن حسام الدین العیار کے مطابق  موصل میں عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور عراقی فوج موصل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بالکل قریب پہنچ گئی ہیں ۔ العیار نے کہا کہ عراقی فورسز نے موصل کے جنوب میں الیوسیف گاؤں کو آزاد کرالیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی فورسز موصل کی جانب پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق بڑھ رہی ہیں۔