مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی لڑاکا طیارہ مگ 29 بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا البتہ طیارے کاپائیلٹ محفوظ ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ روس کا لڑاکا طیارہ شام کے ساحل کے قریب گرا ہے ، حا دثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہواتھا۔روس کا طیارہ اترتے وقت بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق دو امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا تھا کہ ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے طیارے کے پائیلٹ کو وہاں سے نکال لیاگیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 14 نومبر 2016 - 22:57
روسی لڑاکا طیارہ مگ 29 بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا البتہ طیارے کاپائیلٹ محفوظ ہے۔