مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اذان پر پابندی لگانے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہا کہ وہ اس بل کی حمایت کریں گے جس میں مساجد سے اذانوں پر پابندی عائد کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف کمیونٹیز کی جانب سے مساجد سے آنے والی آوازوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ادھر مختلف تنظیموں نے اس بل کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 14 نومبر 2016 - 12:01
اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اذان پر پابندی لگانے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔