عراق کے صوبہ کربلا میں خودکش حملے کے نتیجے میں 8 افراد شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ کربلا میں خودکش حملے کے نتیجے میں 8 افراد شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس خودکش حملے میں  موکب حسینی کو نشانہ بنایا گیا یا نہیں اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ عراقی ذرائع کے مطابق  داعش دہشت گرد تنظیم سے وابستہ دہشت گرد نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 زائر شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔۔