مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ہفتہ پاستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردغان کے خطاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ میں ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ڈان سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسے متنازع وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردغان آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں اور پاکستانی حکومت 17 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے پر غور کررہی ہے تاکہ صدر اردوغان پارلیمنٹ سے خطاب کرسکیں۔
اجراء کی تاریخ: 13 نومبر 2016 - 11:03
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ہفتہ پاستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردغان کے خطاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔